غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ برآمد

,

   

غزہ سٹی: جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے یہ محاورہ آپ نے کئی بار سنا ہوگا اور اس کی حقیقی مثالیں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں، ایسی ہی ایک حیران کن مثال غزہ میں سامنے آئی جہاں اسرائیلی بمباری سے تباہ مکان کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ نکل آیا۔عرب میڈیا کے مطابق اس گھر پر اسرائیل نے جنگ کے پہلے ہفتے میں بمباری کی تھی جس میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔ اس دن سے یہ علاقہ مسلسل بمباری کا نشانہ ہونے کے سبب ریسکیو کا کام نہیں ہوسکا تھا۔ تاہم جب 4 روزہ جنگ بندی کی گئی تو اس امدادی کاموں کا آغاز ہوا اور اس دوران گھر کے ملبے سے سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو ایک نومولود ملا جس میں بظاہر زندگی کی رمق باقی نہ تھی۔