غزہ پر ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت، 15 فلسطینی شہید، 110زخمی

,

   

غزہ پٹی۔ غزہ پر ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت، جیٹ طیاروں کی بمباری سے فلسطینی کمانڈر اور 5 سال کی بچی سمیت 15 فلسطینی شہید اور 110 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسلامک جہاد نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی فضائی حملے کو اعلان جنگ قرار دے دیا۔ رپورٹس کے مطابق جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے ڈرون حملہ بھی کیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ 19 زخمی ہوگئے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرون حملے میں تحریک جہاد اسلامی کے کمانڈر تیسیر الجعبری شہید ہوگئے تھے۔

غزہ پر حملوں پر شہباز شریف کی شدید مذمت
اسلام آباد۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی۔ جس میں پانچ سالہ بچی سمیت 10 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اس واقعہ کو اسرائیل کی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا بلا سزا کے خوف سے مظالم ڈھانے والا محض اسرائیل ہی ہے جو نتائج کی پرواہ کیے بغیر فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم یائر لیپڈ نے کہا کہ حملے میں اسلامک جہاد کے کمانڈر تیسیر الجبری کو نشا نہ بنایا گیا ہے۔