اسرائیلی علاقے میں یہ داخل نہیں ہوا‘اور کسی بھی مرحلے پر اس سے کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوا۔
یروشلم۔اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ غزہ پٹی پر ”ایک نامعلوم طیارے کو ”ارائیلی جنگی جہاز نے مارگرایا ہے۔ بیان میں مزید کہاگیاہے کہ ”مذکورہ طیارہ کی کا پتہ لگانے اور نگرانی کاکام اسرائیلی ائیر فورسس ائیریل کنٹرول یونٹ نے اس کو گرانے تک کیا“۔
فوج نے کہاکہ اسرائیلی علاقے میں یہ داخل نہیں ہوا‘اور کسی بھی مرحلے پر اس سے کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوا۔زنہو نیوز ایجنسی کی خبر ہے کہ ایک ایسے وقت میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جب ایک دن قبل ایک اورخود کار ڈرون گرائے جانے سے قبل اسرائیلی فضائی پٹی کو شام سے عبور کیا۔
اسرائیل کے سرکاری کان ٹی وی نیوز نے خبردی ہے کہ اسرائیلی عہدیداروں کا اس بات کااندازہ ہورہا ہے کہ اس ڈرون کا تعلق ایران سے ہے۔
عزہ پٹی فلسطینی کا ساحلی علاقہ 2007سے اسرائیلی پابندیوں میں ہے جس کے سبب اس علاقے میں سامان کاآنا جانا اورلوگوں کی حمل ونقل کافی محدود ہے۔
یہی رکاوٹیں اسرائیل‘ حماس کی قیادت اورغزہ چلانے والی مصلح تحریک میں تنازعہ کا ایک اہم نکتہ ہیں۔