دبئی : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے متحدہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں حماس اسرائیل جنگ کے دوبارہ آغاز پر بات چیت ہوئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان اور متحدہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات کوپ 28 سمٹ کے دوران سائیڈ لائن پر ہوئی۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ غزہ کے معاملے پر مسلم دنیا کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔