پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہزاروں مظاہرین نے رفح پر اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ کسی واقعے پر اتنی جلدی اتنی بڑی تعداد میں یہ عوامی رد عمل ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔مظاہرین نے پیر کے روز اس سلسلے میں پیرس میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین سفارت خانے سے محض چند سو میٹر کے فاصلے پر بمباری سے ہونے والی ہلاکتوں کی مذمت اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے رہے۔رفح میں پیر کے روزاسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیلئے لگائے گئے ایک خیمے پر ٹارگٹڈ بمباری کر کے کم از کم 45 فلسطینیوں کو ہلاک اور 249 کو زخمی کر دیا تھا۔ اس واقعے پر فرانس سمیت دنیا بھر کی اقوم نے سخت مذمت کا اطہار کیا ہے۔فرانس میں فلسطینیوں کی ایسوسی ایشن کے فرانسس رائیپ نے کہا ‘ یہ بہت بڑے قتل عام کا واقعہ ہے۔’ پولیس کے مطابق احتجاج میں دس ہزار لوگ شریک ہیں۔مظاہرین نے ایک بڑا بینر اٹھا رکھا تھا۔ بینر پر امریکی صدر جوبائیڈن، فرانس کے صدر میکرون اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی تصاویر بنی تھیں اور سامنے لکھا تھا کہ یہ انسانیت کو قتل کر رہے ہیں۔