غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے

,

   

اسرائیلی علاقے پر غباروں کے ذریعہ دھماکو آلات روانہ کرنے پر جوابی کارروائی کا اسرائیل کا ادعا
غزہ پٹی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے فوجی طیاروں نے حماس کی چوکیوں پر غزہ پٹی میں علی الصبح اتوار کے دن فضائی حملے کئے۔ قبل ازیں فلسطینیوں نے غزہ پٹی سے دھماکو آلات اسرائیل کے سرحدی علاقے میں برسائے تھے۔ اسرائیلی فوج کے بموجب اسرائیل کے فضائی حملے اِس فلسطینی حملے کی جوابی کارروائی تھے۔ وزارت صحت نے غزہ میں اعلان کیاکہ ایک فلسطینی جو قبل ازیں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہوا تھا، زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ فوج کے بموجب کئی دھماکو آلات کی تنصیب کے بعد جو غزہ کے فسادات کے دوران اسرائیل کی سرحد سے متصل علاقہ میں دھماکے سے پھٹ پڑے، اسرائیل کے فضائی حملے اسی کی جوابی کارروائی تھے۔ تاہم غزہ پٹی سے کسی بھی انسانی جان ضائع ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔ وزارت صحت غزہ نے تاہم ایک 24 سالہ زخمی المری کے جو اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں شدید زخمی ہوا تھا، زخموں سے جانبر نہ ہونے کی اطلاع دی۔ تاہم دیگر تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا۔ جمعہ کے دن بھی دو فلسطینی اسرائیل کی جانب سے فائرنگ کے علیحدہ واقعہ میں جو سرحد سے متصل فوج کے ساتھ فلسطینیوں کی جھڑپوں کے بعد کی گئی تھی، ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔ ہفتے کے دن اسرائیلی فوج نے دو علیحدہ فضائی حملوں میں دوبارہ غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے گروپس کو حملوں کا نشانہ بنایا جنھوں نے مبینہ طور پر غبارے جن میں دھماکو مادے بھرے ہوئے تھے، اسرائیل کی سرزمین میں روانہ کرنے کے بعد جوابی کارروائی کے طور پر فضائی حملے کئے تھے جن میں وزارت صحت غزہ کے بموجب 258 فلسطینی ہلاک ہوگئے تھے۔ ان ہلاکتوں کے خلاف فلسطینی قائد اسمٰعیل ھنیہ نے 30 مارچ کو اسرائیل کی سرحد پر احتجاجی مظاہروں کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پرہجوم احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کرنے کی اطلاع دی ہے۔ اسرائیل غزہ سے تمام حملوں کے لئے حماس کو ذمہ دار قرار دیتا ہے کیوں کہ یہی گروپ غزہ پٹی پر 2007 ء سے برسر اقتدار ہے۔

اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 4 فلسطینی زخمی
غزہ24مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی سرحد کے قریب مشرقی غزہ پٹی میں ہفتہ کی شب احتجاجی مظاہروں اور اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کم از کم چار فلسطینی زخمی ہو گئے ۔غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف ا لقدر نے بتایا کہ مشرقی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں چار فلسطینی زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق، ‘عظیم مارچ آف رٹرن’ ریلیوں کے تحت مشرقی غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان ہفتہ کی شب سرحد پر احتجاج و مظاہرہ شروع ہوا۔