فلسطین انکلیو کے جنوب مشرقی حصہ میں واقع شہر غزہ کے خان یونس شہر علاقے کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایاگیاہے
تل ابیب۔ اسرائیل ملٹری اور غزہ میں عینی شاہدین کے مطابق اسرائیل نے چہارشنبہ کے روز غز ہ پٹی پر اس وقت میزائل حملے انجام دئے جب فلسطینیوں کی جانب سے محاصرہ کئے ہوئے علاقے سے جنوبی اسرائیل میں آگ کے غبارہ چھوڑے گئے تھے۔
پچھلے گیارہ دنوں تک دونوں سرحدوں کے پار سے چلنے والے لڑائی کے بعد یہ پہلے مرتبہ کیاجانے والا حملہ ہے۔
اسرائیل کی نئی حکومت کے لئے پہلے امتحان کے طور پر بھڑگی یہ آگ اس وقت پیش ائی جب منگل کیر وز ایسٹ یروشلم میں اسرائیل نیشنلسٹوں کی جانب سے ایک مارچ نکالاگیاتھا جو غزہ میں برسراقتدار حماس کی جانب سے کاروائی کا خطرہ بناہے۔
ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے الجزیرہ نے خبردی ہے کہ مذکورہ اسرائیل فوج نے حماس کے کمپاونڈس پر حملے کی جانکاری دی ہے اور یہ بھی کہ وہ ”تمام تر قربانیوں کے لئے تیار ہیں‘ جس میں غزہ سے جاری دہشت گرد سرگرمیوں کو روکنے کے لئے جدوجہد بھی شامل ہے“۔
اسپوتنیک کی خبر ہے کہ فلسطین انکلیو کے جنوب مشرقی حصہ میں واقع شہر غزہ کے خان یونس شہر علاقے کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایاگیاہے۔
قبل ازیں اسرائیل فوج کے ایک ترجمان نے کہاکہ غزہ پٹی سے اسرائیل کی آبادکاریوں کے طرف جو سرحد کے قریب ہے دھماکو مادہ سے لیز غبارے چھوڑے گئے جس کے بعد فوج نے ردعمل کا ارادہ ظاہر کیاہے۔
اسرائیل او رحماس کے درمیان 21مئی کو جنگ بندی کا ایک معاہدہ طئے پایاتھا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان میں ہوئی 11روزہ لڑائی میں اسرائیل او رفلسطین دونوں کی جانب سے سینکڑوں کی تعداد میں راکٹس داغے گئے جبکہ اسرائیل کے مغربی کنارہ اورغزہ پٹی کے رہائشی علاقوں‘ بشمول اسکولوں کو نشانہ بنایا جس میں بے شمار فلسطینی شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔
حماس کی وزرات صحت کے مطابق اس جنگ کے دوران 253فلسطینی جاں بحق ہوگئے جس میں 66بچے شامل ہیں وہیں 13 اسرائیل بشمول ایک 5سالہ بچہ اور ایک سپاہی مارے گئے تھے۔