غزہ کا دوسرا بڑا ہاسپٹل القدس بھی ایندھن نہ ہونے سے غیر کارکرد

   

غزہ: غزہ کا دوسرا بڑا ہاسپٹل القدس بھی ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے غیر فعال ہوگیا۔ترجمان ہلال احمر فلسطین کا کہنا ہے کہ طبی عملہ بد ترین حالات میں زخمیوں کے علاج کی کوشش کر رہا ہے۔- دوا، پانی، کھانے سے محروم ہاسپٹلس میں صورتحال بھیانک ہوچکی ہے۔دوسری جانب غزہ کے ہاسپٹلس پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے خان یونس ہاسپٹل پر اسرائیلی حملے میں 13 فلسطینی شہید ہوگئے ۔
غزہ میں بچوں کیلئے کوئی جگہ محفوظ نہیں: یونیسیف
نیویارک : یونیسیف نے کہا ہیکہ غزہ میں بچوں کیلئے کوئی جگہ محفوظ نہیں۔ یونیسیف کے ترجمان ٹوبی فریکر کے مطابق غزہ کے ہاسپٹلس کے اندر کی صورتحال ایک المیہ ہے۔ الشفا ہاسپٹل میں قبل از وقت پیدائش والے بچے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ترجمان یونیسیف نے کہا کہ تصور کریں آپ ان بچوں میں کسی کے والدین ہوں اور کچھ نہ کرسکتے ہوں تو یہ حقیقی المیہ ہے۔ ٹوبی فریکر کے مطابق وحشیانہ بمباری سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے دنیا کو حرکت میں آنا ہوگا۔