غزہ کی بزرگ خاتون کو اسرائیلی نے گولی مار دی

   

غزہ : سبز آنکھوں والی بوڑھی خاتون نے اپنی ہلکی پھلکی شکل سے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے لیکن ایک اسرائیلی نشانہ باز کے ہاتھوں اس کا دردناک قتل ہوا۔ فلسطینی فوٹوگرافر صالح الجعفراوی نے بتایا کہ ھادیہ نصار کو غزہ پٹی میں ایک اسرائیلی اسنائپر نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔مقتولہ ایک ویڈیو کلپ کی وجہ سے مشہور ہوئی تھیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میری عمر اسرائیل سے بڑی ہے۔ ھادیہ نصار 1944ء میں پیدا ہوئیں اور فلسطین میں نکبہ ان کی پیدائش کے چار سال بعد پیش آیا۔ھادیہ کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلا اور فلسطینی حلقوں کی طرف سے اسے بے حد پسند کیا گیا۔فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام پیج پر لکھا کہ اے میری پیاری، میری حاجیہ اللہ تجھ پر رحمتیں نازل کرے اور تجھے ابدی جنتوں کا مکین بنائے۔ تم نے مجھے بتایا کہ تمہارا نام صالح ہے اور تم سچ مچ میں صالح تھیں۔ھادیہ نصار فلسطینی فوٹوگرافر کے ساتھ نمودار ہوئی جو ہاسپٹل میں اس کی عیادت کیلئے گیا تھا۔