غزہ کی صورتحال امریکہ اور مغربی ممالک کیلئے شرمناک ہے:ایران

   

تہران : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ امریکہ اور بعض مغربی ممالک کیلیے غزہ کی صورت حال انتہائی شرمناک ہے۔ ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کے مطابق، تہران میں موجود حماس کے سیاسی بیورو چیف اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں رئیسی نے کہا کہ غزہ کی عوامی مزاحمت کے نتیجے میں مسئلہ فلسطین اب عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ بن چکا ہے،غزہ کی صورتحال امریکہ اور بعض مغربی ممالک کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے ، خطے میں مسائل کی جڑ اسرائیل ہے۔ حماس کے چیف اسماعیل ہانیہ نے ملاقات میں ایرانی صدرکو غزی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا۔ہانیہ نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد فلسطینی عوام نے مزاحمت کا ایسی مثقال پیش کی ہے جو کہ اس سے پہلے کبھِ نہیں دیکھی تھی۔