غزہ کے بچوں کیساتھ پہلے طیارہ کی امارات آمد

   

ابوظہبی : سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ کا کہنا ہے کہ پہلا طیارہ غزہ سے 15 بچوں اور ان کے اہل خانہ کو لے کر متحدہ عرب امارات پہنچ گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق ہفتہ کو پہنچنے والا یہ طیارہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کی جانب سے اس اینیشی ایٹیو کا حصہ ہے جس کے تحت ایک ہزار فلسطینی بچوں کا ان کے اہل خانہ کے ساتھ امارات کے ہسپتالوں میں علاج کیا جائے گا۔شدید زخمی اور جْھلسنے والے بچوں کے ساتھ ساتھ کینسر میں مبتلا نوجوانوں کو غزہ سے رفح راہداری پہنچایا گیا جہاں ان کو امارات کے لیے مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ کیا گیا۔