غزہ : غزہ میںقاتل اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی اور شہری ڈھانچے کی تباہی کے باعث، علاقے کا شمالی حصّہ ہسپتالوں کی سہولت سے بالکل محروم ہو گیا ہے۔غزّہ میں فلسطین وزارتِ صحت کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق شمالی حصّے میں واقع انڈونیشیا ہسپتال اب مریضوں اور زخمیوں کو خدمات دینے کے قابل نہیں رہا۔بیان کے مطابق غزّہ کے شمال میں واقع تین ہسپتال،کمال عدوان، بیت ہانون اور انڈونیشیا ہسپتال، اسرائیل کی طرف سے مکمل طور پر تباہ کر دیئے گئے ہیں۔بیان میں صحت کے حق کو تمام قوانین اور سمجھوتوںکی ضمانت کا حامل حق قرار دیا گیا اورمتعلقہ بین الاقوامی فریقین سے اپیل کی گئی ہے کہ موت کے رحم و کرم پر چھوڑے گئے بچوں، حاملہ عورتوں اور زخمیوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کے لئے اس بنیادی حق کو دوبارہ سے یقینی بنایا جائے۔