غزہ کے شہریوں کیلئے 50 ملین ڈالر مالیت کی امداد:قطر

   

دوحہ : قطر نے غزہ کے شہریوں کے لئے 50 ملین ڈالر کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے۔قطر وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق “امداد کا فیصلہ غزّہ میں بے گھر فلسطینیوں کے روز مرّہ حالات میں بہتری لانے کے لئے کیا گیا ہے۔ قطر کے تعلیمی وقوف کی وساطت سے 100 فلسطینی نوجوانوں کو تعلیمی وظائف بھی دیئے جائیں گے”۔بیان میں ، 1948 سے اب تک اپنی زمینوں سے محروم کئے گئے 5.9ملین سے زائد فلسطینی مہاجرین کے آلام و مصائب کو ختم کرنے کی اپیل کی گئی۔