غزہ کے نصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری، 30 فلسطینی شہید

   

غزہ، :اسرائیل کی غزہ میں سفاکیت جاری ہے ، غزہ کے نصیرات کیمپ پر حملے میں 30 فلسطینی شہادت ہوگئے ۔ میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے محصور علاقے نصیرات کیمپ میں ایک گھر پر فضائی حملے میں کم از کم 30 فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ 40 زخمی ہوگئے ۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے کیمپ میں کئی گھروں اور عمارتوں کو نشانہ بنایا۔شہیدوں کی اکثریت خواتین و بچوں پر مشتمل ہے ۔