غفار منزل وہ علاقے جہاں پر دہلی میں کچرا نہیں ہے۔

,

   

نئی دہلی۔ شہر میں کچرہ او رآلودگی کے پیش نظر جامعہ نگر کے غفار منزل علاقے میں مقامی لوگوں نے صفائی کی ذمہ داری خود اپنے ہاتھوں میں لے لی ہے۔

حال ہی میں ایک شعور بیداری مہم کی شروعات کی گئی تھی جس میں مقامی لوگوں سے کہاگیاتھا کہ علاقے میں جہاں پر بھی کھلے میں کچر ہ یا گندگی دیکھائی دے فوری اس کی تصوئیرلیں اور واٹس ایپ گروپ میں پوسٹ کردیں ۔

اس مہم کے سبب علاقے میں صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں کافی مدد ملی ہے۔

ایک سابق اسکول ٹیچر تحریمہ احمد نے کہاکہ ’’ ہمارے علاقے گندگی او رکچرے کی وجہہ سے کافی بدنام تھا اور یہاں پر تمام میونسپل سروسیس ہوے کے باوجود وہ غیر حاضر رہتے تھے۔

جب ضرورت سے زیادہ کچرہ جمع ہوگیا اور حالات بے قابو ہوگئے تو ہمارے پاس متحد ہوکر جگہ کو بدلنے کے سوا کوئی دوسرا چارہ باقی نہیں تھا‘‘۔

غفار منزل ویلفیر گروپ کے نوجوان اور عمر رسیدہ پڑوسی ایک ساتھ ائے۔

ڈیزائنر تحریم عبداللہ نے کہاکہ ’’ اپنے اطراف واکناف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی اہمیت کے متعلق لوگوں میں ہم نے شعور بیدار کیا۔ہم نے ان سے استفسار کیاکہ وہ اپنے گھر کے نیچے پڑے کچرے کی تصویر لیں اور ہمیں ارسال کریں۔

جب ہمیں اس علاقے کی شناخت ہوجاتی تو ہم یہ جانکاری متعلقہ کونسلر کو بھیجتے تاکہ وہ اس مسلئے کو حل کرنے کی پہل کرے ‘‘۔

اس عمل کے مثبت نتائج حاصل ہونے کے اب بچوں کے لئے کھیل کے میدان کی ایک سخت ضرور ہے۔ لوگ جہاں پر کچرا پھینکتے تھے اس جگہ کی صفائی کے بعد وہا ں پر ہری گھانس اگائے گی تاکہ اس کو میدان کی طرح استعمال کیاجاسکے۔

ایک نئی گیٹ تعمیر کی گئی اور میدان علاقے کے تمام لوگوں کے لئے رسائی کے قابل بن گیا۔ انہوں نے دوسرے علاقے کی بھی صفائی کی ‘۔ گھرکا کام کاج سنبھالنے والے نسرین زیدی نے کہاکہ ’’ میدان کو ہریالی میں تبدیل کرنے میں ہمارے کونسلر کا بہت بڑا اور اہم تعاون حاصل رہا ہے‘‘