نئی دہلی : سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد جموں و کشمیر کے لئے کانگریس کی انتخابی مہم کمیٹی کے چیرمین کی حیثیت سے اپنی تقرری کے چند گھنٹوں بعد ہی مستعفی ہوگئے۔ اُنھوں نے جموں و کشمیر میں پارٹی کی سیاسی اُمور کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے بھی استعفیٰ دیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ آزاد نے صحت کی وجوہات کے سبب نئی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے لیکن اُنھوں نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیاکہ اُنھیں نئی ذمہ داری کے قابل سمجھا گیا۔