سرینگر ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے ہفتہ کو صدر نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ سے ملاقات کی، جن کو سات ماہ بعد گھر پر نظربندی سے رہا کیا جاچکا ہے۔ آزاد نے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر کے تمام محروسین کو رہا کرتے ہوئے جمہوریت کو بحال کیا جائے۔ فاروق عبداللہ کی قیامگاہ پر دو گھنٹے طویل میٹنگ کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری نے میڈیا کو بتایا کہ جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے اس کے قائدین کو رہا کرنا اور ’’طوطے کی مانند پنجروں میں نہیں رکھاجانا چاہئے‘‘۔
