غلبہ ایمان اور اطاعت سے حاصل ہوگا!

,

   

اس دنیا کا عام تجربہ اور مشاہدہ ہے کہ مادی اسباب کی طاقت اور زیادتی سے قومیں اور جماعتیں اس دنیا میں قوت اور غلبہ حاصل کر لیتی ہیں اور جس فریق کے پاس مادی اسباب کم اور کمزور ہوں وہ مغلوب ہوتا ہے، یہ علم وہ ہے جو تجربہ اور مشاہدہ سے حاصل ہوا ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم بھی اپنے تجربہ اور مشاہدہ سے اس حقیقت کا علم رکھتے تھے لیکن اس کے مقابلہ میں ایک علم ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اور حاصل ہوا تھا، اور وہ یہ کہ اگر کوئی قوم اللہ پر ایمان رکھتی ہو اور زندگی میں اس کے حکموں پر چلنے والی ہو یعنی اس کی زندگی بندگی والی زندگی ہو تو اپنی تعداد کی کمی اور اسباب کی قلت کے باوجود زیادہ تعداد اور زیادہ اسباب رکھنے والی غیر مومن اور نافرمان دوسری قوم کے مقابلے میں وہ اللہ کی غیبی مدد سے غالب ہوگی اور اللہ تعالی ضرور اسے سر بلند کرے گا۔

✍🏻 حضرت مولانا محمد منظور نعمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ

پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ