“غنڈے، موالیوں کی پارٹی…” بی جے پی رکن اسمبلی نے اسمبلی میں مائیک توڑا تو بھڑکے تیجسوی یادو

   

پٹنہ: بی جے پی ایم ایل اے کے ذریعہ مائیک توڑنے کو لے کر بہار قانون ساز اسمبلی میں اب سیاسی بیان بازی شروع ہوگئی ہے۔ ریاست کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے اس واقعہ پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے منگل کو ایک ٹویٹ کیا۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ غنڈوں اور موالیوں کی پارٹی بی جے پی نے ایوان کو بھی اپنی غنڈہ گردی کا اکھاڑا بنا لیا ہے۔ دیکھئے بہار ودھان سبھا میں ایک بی جے پی ایم ایل اے اپنے سوال کا جواب دینے کے بعد مزید تین ضمنی سوال پوچھنے کے باوجود کیسے مائیک توڑ رہا ہے۔ بی جے پی کو جمہوریت، بات چیت اور مقامیت پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔