لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور سے چلنے والے ٹیکسی، بس ،آٹو ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے خصوصی مہم کاآغاز کیا ہے ۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے غیر قانونی آٹو، ٹیکسی اور بسوں کو روکنے کے لئے 30اپریل تک یہ مہم چلانے کی ہدایت دی ہے ۔ ساتھ ہی پولیس کمشنر و سبھی اضلاع کے ایس ایس پی سے مہم کے نتائج کی تفصیلی رپورٹ حکومت کو دستیاب کرانے کو بھی کہا ہے ۔اڈیشنل چیف سکریٹری اونیش کمار اوستھی کی جانب سے ہفتہ کو جاری آرڈر میں غیر قانونی ٹیکسی، آٹو و بس اسٹینڈ کی روک تھام کے لئے ایک ہفتے کی خصوصی مہم چلانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔