تیونس : تیونس کے کھلے سمندر میں 117غیر قانونی نقل مکانی کرنے والے افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ تیونس کے نشریاتی ادارے کے مطابق تیونس کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صفاکس کے سیدی منصور ساحل سے ربڑ بوٹ کے ڈریعہ یورپ کے لئے روانہ ہونے والے 117 غیر قانونی نقل مکانوں نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے امداد طلب کی، جنہیں فوری امداد فراہم کرتے ہوئے بچا لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچائے گئے تمام افراد کو قانونی کارروائی کے لئے کارکانا شہر کی سیدی یوسف بندرگاہ پر پہنچا دیا گیاہے۔
