غیرمجاز افراد کو سعودی آنے کیلئے تعاون کرنے والوں کو قید اور جرمانہ کی سزا

   

ریاض: سعودیہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے ایک بار پھر باور کرایا ہیکہ غیر مجاز افراد کو مملکت میں داخل کرانے میں مدد کرنے والے سہولت کاروں کو قید اور ایک ملین ریال تک جرمانہ کی سزا سنائی جائیگی۔ ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے اپنے ’ٹویٹر‘ اکاؤنٹ کے ذریعہ بتایا کہ سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مملکت میں داخلے میں سہولت فراہم کرنے والے، انہیں اس کے اندر منتقل کرنے، انہیں پناہ دینیاور انہیں کسی قسم کی مدد فراہم کرنے والوں کیلئے 15 سال تک کی قید اور 10 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہے۔