غیرمقامی مزدوروں کو لاک ڈاؤن کے بعد آبائی مقامات روانہ کرنے کا تیقن : ادھو ٹھاکرے

,

   

ممبئی ۔ /19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے بیرونی ریاست کے مزدوروںکو تیقن دیا کہ لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی مزدوروں کو ان کی آبائی ریاست کو روانہ کردیا جائے گا ۔ چیف منسٹر نے یہ تیقن باندرا میں بیرونی ریاست کے مزدوروں کے احتجاج اور جمع ہونے کے چار دنوں بعد دیا ہے ۔ اس افواہ کے بعد کے پھنسے ہوئے مزدوروں کیلئے ریلوے کی جانب سے ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔ تقریباً دو ہزار مزدور باندرا ویسٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب جمع ہوگئے تھے اور انہوں نے لاک ڈاؤن میں توسیع کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا ۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرکے مزدوروں کو منتشر کیا تھا ۔ ادھو ٹھاکرے نے مزدوروں کو یہ بھی تیقن دیا کہ وہ مہاراشٹرا میں محفوظ ہیں ۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں لاک ڈاؤن ختم ہونے پر مزدوروں کی آبائی مقامات کو واپسی کے انتظامات کرنے میں سنجیدہ ہیں ۔