غیر جمہوری اور غیر آئینی’: مرکز کی پابندی کو عدالت میں چیلنج کرے گا پی ایف آئی کا اسٹوڈنٹ ونگ

   

پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف ائی) پر مبینہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے پابندی کو اس کی طلبہ ونگ عدالت میں چیلنج کرے گی۔ طلبہ ونگ نے اس ونگ کو “غیر جمہوری” اور “غیر آئینی” قرار دیا۔ مرکز نے منگل کو پی ایف ائی پر پابندی لگا دی تھی جب 240 سے زیادہ ممبران کی گرفتاری اور چھاپے مارے گئے تھے۔ انسداد دہشت گردی کے سخت قانون یو اے پی اے کے تحت پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی کے نوٹیفکیشن کے بعد، تنظیم کے خلاف کئی کارروائیاں کی جائیں گی، جن میں اس کے اثاثوں کو ضبط کرنا، بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنا اور اس کی معمول کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی شامل ہے۔