غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے ٹریڈ سرٹیفکیٹ کی میعاد 5 سال تک ہوگی

   

نئی دہلی۔ آٹو ڈیلرز کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے حکومت نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے لیے تجارتی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے اصولوں میں نرمی کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ سڑک ونقل و حمل کی وزارت نے ہفتے کو ایک ریلیز میں کہا کہ واہن پورٹل پر پورے عمل کو آن لائن کرنے کے ساتھ حکومت نے ڈیلرز، مینوفیکچررز، درآمد کنندگان اور دیگر اہل اداروں کو جاری کردہ تجارتی سرٹیفکیٹ کی میعاد ایک سال سے بڑھا کر پانچ تک کرنے کی تجویز ہے ۔ وزارت نے تجارتی سرٹیفکیٹس سے متعلق سنٹرل موٹر وہیکل رولز 1989 کی بعض دفعات میں ترمیم کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ فیڈریشن آف آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن (ایف اے ڈی اے ) کے صدر ونکیش گلاٹی نے حکومت کے اس اقدام کا خیرقدم کیا ہے اور کہا کہ پچھلے ایک سال میں ملک کے کئی حصوں میں ٹریڈ سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست کا عمل آف لائن سے آن لائن ہو گیا ہے ، لیکن اسے پورے ملک میں نافذ کرنا ضروری ہے ۔گلاٹی نے یواین آئی کو بتایاکہ “ہمیں ابھی بھی بہت سے آر ٹی اوز کے پاس تجارتی سرٹیفکیٹس کے لیے دستاویزات لے جانے ہیں۔ کچھ ریاستیں ایسی ہیں جہاں دستاویزات آن لائن موڈ کے ذریعہ جمع کرانی پڑتی ہیں لیکن پھر بھی بہت سے مسائل ہیں۔ حکومت کے اس قدم سے سب کچھ آسان ہو جائے گا۔ آٹو ڈیلرز، مینوفیکچررز، درآمد کنندگان یا دیگر اہل ادارے واہن پورٹل پر ایک ہی درخواست میں متعدد قسم کی گاڑیوں اور تجارتی سرٹیفکیٹس کے لیے سرکاری گزٹ میں اس ترمیم شدہ قاعدے کے مطلع ہونے کے بعد درخواست دے سکیں گے۔ اب انہیں آر ٹی او جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ دہلی-این سی آر علاقہ میں ہونڈا کمپنی کے ایک ڈیلر نے یو این آئی کو بتایا کہ یہ ایک بڑا قدم ہے اور اس سے بہت سی پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔