مذکورہ اسکیم کو راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ کے نظریہ ساز‘ بھارتیہ جن سنگھ کے بانی اور برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی)کو فروغ دینے والے دیندیا ل اپادھیائے کے نام سے موسوم کرنے کا قیاس لگایاجارہا ہے۔
نئی دہلی۔ مجوزہ لوک سبھا الیکشن کو نظر میں رکھ کر نیشنل ڈیموکرٹیک الائنس( این ڈی اے) کی حکومت غیر رسمی شعبہ سے وابستہ ورکرس کو ماہانہ تین ہزار روپئے ادا کرنے منصوبہ بنارہی ہے جس میں گھر میں رہنے ا ور نقل مقام کرنے والے 60سالہ سے زائد عمر کے لوگ شامل ہیں جن کے اکاونٹ میں راست یہ پیسہ منتقل کردئے جائیں گے‘ اس کے ذریعہ ایک سماجی سکیورٹی جال کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو غیررسمی شعبہ سے وابستہ مزدور پیشہ لوگوں کے لئے اب تک قائم نہیں کیاگیاہے۔
مختلف لیبر سروے کے مطابق 474.1ملین لوگ اس شعبہ سے وابستہ ہیں جو 82.7فیصد ہے جو غیر منظم شعبہ کا حصہ ہیں۔ پیسوں کی منتقلی غیر مصدقہ ورکرس شناختی نمبر( یو ڈبلیوائی این) کے ذریعہ کیاجائے گاجو ضرورت مند کے ادھار کارڈ سے جڑا ہوگا‘ اس بات کی جانکاری اسکیم کے منصوبہ سے جوڑے چار عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی ہے۔
مذکورہ اسکیم کو راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ کے نظریہ ساز‘ بھارتیہ جن سنگھ کے بانی اور برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی)کو فروغ دینے والے دیندیا ل اپادھیائے کے نام سے موسوم کرنے کا قیاس لگایاجارہا ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ عام انتخابات سے قبل اس کا اعلان کیاجائے گا۔
مارچ میں ممکن ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاجائے گا۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مجوزہ فلاحی اسکیم آنے والے لوک سبھا الیکشن میں کھیل تبدیل کرنے والی ثابت ہوگی ‘ او ریہ راہول گاندھی کے غریبوں کے لئے اقل ترین آمدنی کی گیارنٹی کے وعدے کا پلٹ وار ثابت ہوگی۔
غیر رسمی ورکرس کی پریشانیوں میں نومبر2016کو لائے گئے نوٹ بندی قانون اور پھر جولائی2017میں پیش کئے گئے جی ایس ٹی ٹیکس کے بعد تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔
حکومت کا یہ اقدام سابق میں اٹھائے گئے اقدامات سے پریشان ہوئے غیر رسمی شعبہ کے ورکرس کواستحکام پہنچانی کی کوشش مانا جارہا ہے۔
جنوری 2018میں پی ٹی ائی نے اس بات کی جانکاری دی تھی کے لیبر منسٹری غیر رسمی شعبہ کے ورکرس کی تفصیلا ت اکٹھا کرنے اور یو ڈبلیو ائی این کارڈس کی اجرائی کے لئے مہم چلانے کا منصوبہ بنایاتھا‘ مذکورہ کارڈس آدھار سے جڑا ہوگا۔لیبر منسٹر کے ایک افیسر نے مذکورہ منصوبہ پر کسی قسم کی بات کرنے سے انکار کردیاہے۔
فی الحال موجودہ اسکیمات میں اندرا گاندھی نیشنل اولڈ ایج پنشن اسکیم ‘ دی نیشنل بنیفٹ اسکیم‘ ایف ایس اے ائی سی اسکیم‘ ایچ ڈبلیو سی ڈبلیو اسکیم اور جے ایس وائی اسکیم ہیں