غیر سرکاری تنظیم خالصہ کی جانب سے احتجاجیوں کو غذا کی فراہمی

   

٭ غیر سرکاری تنظیم خالصہ ایڈس کے والینٹرس نے دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کو غذائی اشیاء فراہم کی ہیں۔ یہ ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں والینٹرس کو سڑک پر احتجاجیوں نے چائے اور دیگر کھانے کی اشیاء تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دہلی کے مختلف حصوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف چند دنوں سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔