غیر سماجی سرگرمیاں ترک کرنے پر روڈی شیٹ بند کردی جائے گی

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر میں پولیس کمشنر وی بی کملاسن ریڈی کا تیقن
کریم نگر۔/21 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غیر سماجی سرگرمیوں کو ترک کردینے اوربری عادات و اطوار کو بدل دینے پر سابق میں غیر سماجی کارکردگی پر درج کردہ ہسٹری شیٹ خارج کردی جائے گی۔ کمشنر پولیس وی بی کملاسن نے یہ بات کہی۔ وہ کمشنریٹ احاطے میں جان ولسن یادگار اوپن ایر تھیٹر میں کریم نگر سٹی پولیس سب ڈیویژن حدود میں روڈی عناصر و فرقہ وارانہ گڑبڑ پیدا کرنے پر درج کردہ مقدمات میں ملوث افراد جو اس قسم کے مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر درج کئے گئے مقدمات کے تحت ان کے خلاف روڈی شیٹ کھول دی گئی تھی ایسے افراد کی سماج میں کوئی عزت نہیں رہتی اس کا اثر ان کی اولاد پر بھی پڑتا ہے، اس لئے کمشنریٹ میں سال میں ایک مرتبہ روڈی شیٹرس کے بارے میں ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے سال بھر میں جن افراد کے بارے میں کوئی شکایت نہ ملی ہو اور وہ سماجی زندگی میں گھل مل جانے کے ثبوت ملنے پر ان پر درج کردہ روڈی شیٹ خارج کردی جاتی ہے۔ پولیس اسٹیشن میں طلب کرکے معلومات حاصل کرلی جاتی ہیں اور دستخط حاصل کرلی جاتی ہے ان کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔اس موقع پر کریم نگر سٹی اے سی پی ڈاکٹر بی اشوک ، سی آئی سی ایچ دیوا ریڈی، جی وجئے کمار اور دیگر نے شرکت کی۔