حیدرآباد۔/28 فبروری، ( سیاست نیوز) غیر قانونی طور پر ریت کی نکاسی اور منتقلی کرنے والی ایک ٹولی کو عدالت نے سزا سنائی ہے۔ منچال پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ریت کی غیر قانونی طور پر منتقلی کرے والے تین افراد 35 سالہ راجو، 21 سالہ ڈی روی اور 37 سالہ ایم الیا کو گرفتار کرلیا تھا۔ خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے منچال پولیس نے اس ریت مافیا کو بے نقاب کیا تھا اور اس ٹولی کے خلاف کارروائی انجام دی گئی اور آج ابراہیم پٹنم کی ایک عدالت میں اس ٹولی کے جرم کو ثابت کرتے ہوئے چارج شیٹ داخل کی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔ ان تینوں ریت کے اسمگلروں کو دو سال کی سزا دی اور ایک ہزار روپئے فی کس جرمانہ عائد کیا ہے۔