غیر قانونی طور پر ریت لے جانے والے ٹریکٹر نے راہگیر کو کچلا

   

مورینا: مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں غیر قانونی طور پر ریت کی نقل و حمل کرنے والی ایک ٹریکٹر ٹرالی نے پولیس کے خوف سے گاڑی تیز رفتاری سے دوڑانے کے دوران لاپرواہی سے ایک راہ گیر کو کچل دیا۔اسٹیشن روڈ تھانہ علاقے میں اس حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹریکٹر سمیت فرار ہوگیا۔ حادثے کے کچھ ہی دیر بعد راہگیر کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسٹیشن روڈ تھانے کی حدود میں گاؤں بڑوکھر میں غیر قانونی ریت بڑی مقدار میں فروخت ہوتی ہے ۔