غیر قانونی چھٹیوں کا کاروبار چلانے والے دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد : /15 مارچ (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس) پولیس نے غیرقانونی طور پر چٹھیوں کا کاروبار چلانے والے دو افراد بشمول ریٹائرڈ اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ایم تلسی داس اپنے ایک ساتھی ایم کارتک کمار ساکن شیواسائی نگر اوپو گوڑہ میں گزشتہ 3 برسوں سے ’’ اوم گنیش‘‘ کے نام سے غیرقانونی طور پر چٹھیوں کا کاروبار چلارہے تھے اور اس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو معقول منافع دینے کے بہانے دھوکہ دے رہے تھے پولیس نے بتایا کہ چٹھیوں کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے والے 80 افراد کو 3 تا 4 کروڑ روپئے کا دھوکہ دے کر فبروری 2022 ء میں اچانک غائب ہوگیا ۔ سی سی ایس پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ایم تلسی داس جو ریٹائرڈ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہے اور اس کے ایک ساتھی کارتک کمار کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا ۔ ب