جائنٹ ڈائرکٹر مائننگ سے کانگریس کی نمائندگی
حیدرآباد۔/23 نومبر، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے رنگاریڈی ضلع کے عبداللہ پور میٹ منڈل کے مواضعات میں غیر قانونی کانکنی کی سرگرمیوں کے خلاف جائنٹ ڈائرکٹر مائننگ کو یادداشت پیش کی ہے۔ جنرل سکریٹری پردیش کانگریس کمیٹی عظمیٰ شاکر، جنرل سکریٹری بی جڈسن، لکشمن یادو، گیری بابو اور بی وینکٹ نے جوائنٹ ڈائرکٹر کو یادداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی کریشر یونٹس کے ذریعہ کانکنی کا کام جاری ہے جس کے نتیجہ میں ماحولیات پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ متاثرہ مواضعات کے افراد گذشتہ 100 دن سے احتجاج کررہے ہیں لیکن حکام نے کوئی توجہ نہیں دی۔ اندرا گاندھی کے دور حکومت میں 200 سے زائد خاندانوں کو انعام اراضی الاٹ کی گئی تھی۔ چیف منسٹر کے سی آر کی حکومت نے معاوضہ کی ادائیگی کا بھروسہ دلاکر 10 مواضعات کی اراضی حاصل کرلی لیکن آج تک معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔ 678 ایکر اراضی پر کریشر یونٹس قائم کئے گئے ہیں جن کی تعداد تقریباً 38 ہے۔ غیر قانونی مائننگ کے نتیجہ میں گاؤں والوں کو صحت کے مسائل درپیش ہیں۔ گردے اور پھیپھڑوں میں خرابی کی شکایات عام ہیں۔ کانگریس قائدین نے علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ ر