غیر قانونی کانکنی: کانگریس کے رکن اسمبلی اور بیٹا گرفتار

   

چنڈی گڑھ : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سونی پت سے کانگریس کے ایم ایل اے سریندر پنور اور ان کے بیٹے کو مبینہ طور پر غیر قانونی کان کنی اور منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا۔ ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا کہ باپ بیٹے کی جوڑی کو خصوصی عدالت میں پیش کرنے اور ان کا ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے انبالہ لے جایا گیا ہے ۔
سریندر پنوار ہریانہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا کے قریبی معتمد خیال کیے جاتے ہیں۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات امسال اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے ۔ تفتیشی ایجنسی کے اس اقدام سے اپوزیشن کو جھٹکا لگے گا۔