حیدرآباد۔ نظام آباد کے رکن لوک سبھا ڈی اروند نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں مائی ہوم انڈسٹریز لمیٹیڈ (ایم ایچ آئی ایل)کی جانب سے مبینہ غیر قانونی کانکنی کی سرگرمیوں کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا۔انہوں نے بی جے پی کے ہیڈکوارٹرس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی وزارت داخلہ و وزارت کانکنی نے دونوں تلگو ریاستوں کو ان غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرنے پر زور دیتے ہوئے تیسری وحتمی یاددہانی بھجوائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی رولنگ کے مطابق تمام معاملات کو سی بی آئی کے حوالے کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی رولنگ کے مطابق بغیر ماحولیاتی منظوری کے کوئی بھی کانکنی کرنے والا کانکنی کی سرگرمیاں انجام نہیں دے سکتا۔