کوٹہ: راجستھان میں کوٹہ کلکٹر رویندر گوسوامی نے غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات دی ہیں۔غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لیے مسٹرگوسوامی کی صدارت میں ہفتہ کو مائنز، ریونیو، پولیس، ٹرانسپورٹ اور محکمہ جنگلات کی طرف سے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی کی میٹنگ میں حکام کو ہدایت دی گئی کہ حکومت غیر قانونی کان کنی کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر کام کرے گی اور اس پر عمل درآمد کرے گی۔ غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لیے انتظامی اور پولیس مشینری کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر گوسوامی نے کہا کہ غیر قانونی کانکنی کی روک تھام ریاستی حکومت کی ترجیح ہے ۔ سخت اور موثر کارروائی سے ہی غیر قانونی کان کنی پر روک لگ سکے گی۔