حیدرآباد17 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے حیدرآباد میں اہم مقامات پر سیاسی قائدین کے بیانرس ، پوسٹرس اور ہورڈنگس کی برقراری پر جی ایچ ایم سی کو نوٹس جاری کی ہے۔ چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس ابھینند کمار شاویلی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے مفاد عامہ کی ایک درخواست کی سماعت کرکے نوٹس جاری کی ۔ درخواست کہا گیا کہ شہر میں کئی مقامات پر ہورڈنگس اور بیانرس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ عدالت نے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے ۔ اسی دوران ہائیکورٹ نے حیدرآباد یونیورسٹی رجسٹرار کو شخصی طور پر 5 جولائی کو حاضر ہونے کی ہدایت دی ۔ مفاد عامہ کی درخواست پر جوابی حلفنامہ داخل نہ کرنے پر رجسٹرار کو طلب کیا گیا ۔ کہا گیا کہ یونیورسٹی اور وزارت تعلیم نے وائس چانسلر اور ایک سابق ڈین آف اسکول آف میاتھمیٹکس کی جانب سے مبینہ بے قاعدگیوں کی جانچ کی تھی۔ اس سلسلہ میں رجسٹرار کو حلفنامہ داخل کرنا ہے ۔ر