حیدرآباد۔26۔مئی (سیاست نیوز) شہر میں غیر مجاز تعمیرات کی شکایات ملنے پر کاروائی کے بجائے ذمہ دار عہدیدار ان تعمیرات میں ملوث افراد کو نوٹس جاری کرکے عدالت سے راحت حاصل کرنے کا موقع دے رہے ہیں۔ جن کو عدالت سے حکم التواء یا راحت حاصل نہیں ہورہی ہے ان کی مدد کیلئے عملہ کی عدم موجودگی کا بہانہ کرکے کاروائی سے گریز کیا جانے لگا ہے۔ محکمہ بلدی نظم و نسق و غیر قانونی و غیر مجاز تعمیرات پر عدالت سے کئی مرتبہ جی ایچ ایم سی کی سرزنش کے باوجود عہدیداروں کے رویہ میں تبدیلی نہیں آئی بلکہ وہ قانونی لچک کا فائدہ پہنچاکر ان سرگرمیوں میں ملوث افراد کی مدد کر رہے ہیں۔ حکام کی خاموشی پر یہ سمجھا جا رہاہے کہ مالکین جائیداد اس تعمیر سے فائدہ حاصل کرلیں گے لیکن غیر مجاز عمارتوں میں فلیٹس فروخت کرنا مشکل ہے اور ایسے فلیٹس خریدنے والوں کیلئے مشکل ہوگی۔