غیر ملکی تبلیغی جماعت کے ممبرس کو ہندوستان سے بھیجا دینا چاہئے۔

,

   

مذکورہ وزرات داخلی امور(ایم ایچ اے) نظام الدین مرکز میں 2020کے دوران دینی اجتماع میں شرکت کے لئے ہوئے غیر ملکی تبلیغی ممبرس کو واپس بھیجنے کی مشق کررہا ہے۔ ان پر ویزا کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیاگیاہے۔

انہوں نے قرنطین کے عمل کو پورا کیاہے اور وہ تین ماہ سے زائد عرصہ سے ہندوستان میں زیر تحویل ہیں۔حکومت ہند کو غیر ملکی حکومتوں سے اپنے شہریوں کو جلد سے جلد انہیں حوالے کرنے کی بھی درخواستیں مل رہی ہیں۔

غیر ملکی سفارت خانوں سے حکومت رابطہ میں ہے
غیر ملکی تبلیغی جماعت کے مذکورہ ممبرس کا تعلق بنگلہ دیش‘ انڈونیشاء‘ ملیشیاء اور تھائی لینڈ کے علاوہ دیگر ممالک سے ہے۔ انہیں ملک سے واپس بھیجانے کی مشق میں حکومت ان غیر ملکی سفارت خانوں سے رابطے میں ہے۔

وزرات داخلی امور نے یہ بات عام کی ہے کہ ہندوستان میں غیر ملکی تبلیغی جماعت کے2594 ممبرس2جون 2020تک ائے ہیں۔ان میں سے 960ممبرس اب بھی ہندوستان میں ہیں۔تاہم ہندوستان میں غیر ملکی تبلیغی جماعت کی موجودگی کے متعلق حقیقی تعداد پر اب تک الجھن ہے۔

کیونکہ یوپی حکومت نے الہ آباد ہائی کورٹ کو تبلیغی جماعت کی تعداد279بتائی ہے۔اگر ہم اس کو جمع کریں تو یہ 945ہوجائے گی‘ وہیں ایم ایچ اے نے 960کی تعداد جاری کی ہے۔ جبکہ 15غیر ملکی تبلیغی جماعت کے ممبرس نامعلوم ہیں۔

غیر ملکی شہریوں کے پاسپورٹس کی ضبطی
تازہ ڈیولپمنٹ میں حکومت نے 723غیر ملکی شہریوں کے پاسپورسٹ حکومت نے ضبط کئے ہیں جس میں 23نیپالی شہری ہیں جن کے شناختی کارڈس ضبط کرلئے گئے ہیں۔

ان میں 270بنگلہ دیشی شہری ہیں۔حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کئی غیر ملکی شہریوں نے ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی ہے جن پر 10سال تک ہندوستان میں داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے۔

وہ ہندوستان میں سیاحتی ویزا پر داخل ہوئے اور یہاں پر تبلیغی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔وزرات داخلی امور(ایم ایچ اے) کے عہدیداروں نے کہاکہ ”غیر ملکی تبلیغی ممبرس کو ملک سے بھیج دیاجائے گا۔ مگر ان کے خلاف درج معاملات جاری رہیں گے۔

مذکورہ غیر ملکی سفارت خانہ ان کے لئے ہوائی جہازوں او راپنے شہریوں کو واپس لے جانے کا انتظام کریں گے“۔ مذکورہ ایم ایچ اے مزید کہاکہ ”جو لوگ تبلیغی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ویزا قواعد کی خلاف ورزی کی ہے ان پر 500ڈالر کا حرجانہ عائد کیاجائے گا۔ ان میں سے کچھ کے پاس ان کے ساتھ پیسے نہیں ہیں اور حکومت ان کے جرمانہ معاف کردے گی“۔ حال ہی میں مذکورہ ایم ایچ اے ویزا کے متعلق عام پالیسی گائیڈ لائنس میں ایک نیا زمرہ شامل کی ہے‘ ہندوستان میں تبلیغی سرگرمیوں میں تحدیدات عائد کردئے گئے ہیں۔
یوپی۔279لوگ جیل میں
متعلقہ معاملے میں مذکورہ اترپردیش حکومت نے الہ آباد ہائی کور ٹ کو جانکاری ہے کہ 279غیر ملکی تبلیغی ورکرس جیل میں قید ہیں وہیں 46ادارہ جاتی قرنطین سے ریلیز کے بعد اپنے وطن جاچکے ہیں

۔ٹھیک اسی طرح دہلی پولیس نے ویزا قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر 541غیر ملکیوں کے خلاف مقدمہ درج کیاہے مگر ان سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے۔

چینائی کے پوزیلی جیل کے برسٹل اسکول میں 125تبلیغی ممبرس کو محروس رکھا گیاہے۔ ویزا قواعد کی خلاف ورزی کے الزام میں ریاست کے مختلف حصوں سے انہیں تحویل میں لیاگیاتھا۔

چینائی میں 125تبلیغی جماعت کے ممبرس میں 13ممبرس بنگلہ دیش سے‘13میانمار سے‘14تھائی لینڈ سے جبکہ 10سے زائد ملیشیاء سے ہیں‘46انڈونیشیاء سے جب میں 6خواتین اور 8ایتھوپیا سے جس میں 4خواتین اور 9فرانس جبکہ ماباقی دیگر ممالک کے شامل ہیں۔

فیڈریشن آف مسلم آرگنائزیشن اور پارٹیوں نے ان کی رہائی اور متعلقہ ممالک کی عاجلانہ واپسی کا مطالبہ کیاہے