ماسکو، 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کی فضائی حدود میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 31 غیر ملکی جنگی طیاروں کو دیکھا گیا ہے ۔ روسی فوج کے سرکاری اخبار کراسنیا زویزدانے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران روسی جنگی طیاروں نے 23 مرتبہ غیر ملکی طیاروں کو اپنے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے سے روکا ۔
