غیر ملکی کرنسی کے نام پر جعلی نوٹ فروخت کا دھوکہ

   

حیدرآباد۔ 22 ستمبر (سیاست نیوز) غیر ملکی کرنسی بتاکر 91 ہزار روپے حاصل کئے تو پتہ چلا کہ وہ کرنسی جعلی ہے۔ بورہ بنڈہ پولیس حدود میں ایک دکان میں دبئی کی کرنسی درہم بتاکر ایک شخص سے 91 ہزار روپے حاصل کئے گئے۔ کرنسی لے کر کچھ دیر بعد پتہ چلا کہ یہ کرنسی جعلی ہے جس پر متاثرہ شخص نے بورہ بنڈہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ ش