نئی دہلی: محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن نے ایسے 30 ایکسچینج کا پردہ فاش کیا ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے آنے والی غیر ملکی کالوں کو موبائل یا وائر لائن صارفین کو مقامی طور پر منتقل کررہے تھے ۔آج یہاں جاری ایک بیان میں، ٹیلی کمیونیکیشن محکمہ نے کہا کہ گزشتہ چار مہینوں میں 30 ایسے ایکسچینج کا پتہ چلا ہے جو گھریلو موبائل یا لینڈ لائن صارفین کو انٹرنیٹ سے مسلسل آئی ایس ڈی کالز بھیج رہے ہیں۔ اس میں انٹرنیٹ کو غیر ملکی کالوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور پھر اندرون ملک موبائل یا لینڈ لائن کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی ملک میں اجازت نہیں ہے ۔ اس طرح کے غیر قانونی تبادلے نہ صرف سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں بلکہ اس سے حکومت کو ریونیو کا بھی نقصان ہوتا ہے ۔