فارما کمپنی کا ڈاٹا سرقہ کرنے والی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد سائبر کرائم پولیس نے فارما کمپنی کا ڈاٹا سرقہ کرنے والی 4 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق فارما کمپنی کا ڈاٹا چوری کرنے کے بعد انہیں کمپنی کے نام سے مارکٹ میں سرگرمی جاری تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ جی سریکانت ، ایم کرشنا ریڈی ، ایم وینکٹ ریڈی اور یوگیشور راؤ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق گنٹور سریکانت ریڈی جس کمپنی میں کام کرنا تھا ۔ اس کمپنی سے دھوکہ دہی کے معاملہ میں ایسے نکال دیا گیا تھا ۔ 2017 میں کمپنی سے نکال دئے جانے کے بعد سے اس نے کمپنی سے بدلہ لینے کی ٹھان لی اور کمپنی کو نقصان پہونچانے کیلئے منصوبہ تیار کیا اور ٹولی کی شکل اختیار کرتے ہوئے کمپنی کے ڈاٹا کا سرقہ کیا ۔ سائبرآباد سائبر کرام پولیس نے ایک شکایت کے بعد اس ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔