کے ٹی آر کی غیرحاضری کی درخواست
حیدرآباد 30 اکٹوبر (سیاست نیوز) فارمولا ای ریسنگ معاملے میں مبینہ بدعنوانیوں کے مقدمے میں آج بعض ملزمین عوامی نمائندوں کی خصوصی عدالت میں حاضر ہوئے۔ نامپلی کی اس خصوصی عدالت میں مقدمے کے ملزم نمبر دو سینئر آئی اے ایس عہدیدار اروند کمار اور ملزم نمبر چار جی کرن ملیشور راؤ نے حاضری دی۔ مقدمے کے ملزم نمبر ایک، بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ آج کی کارروائی میں حاضر نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل نے شخصی وجوہات کی بنیاد پر عدم حاضری کی عدالت سے اجازت طلب کی۔ کے ٹی آر کے وکیل کی جانب سے غیر حاضری کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ایبسنٹ پٹیشن دائر کی گئی، جس پر جج نے پٹیشن کو قبول کر لیا۔ مقدمے کے سلسلے میں فریقین کی سماعت کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت 4 دسمبر کو مقرر کی ہے۔ بی آر ایس دور حکومت میں حیدرآباد میں فارمولا ای ریس کے انعقاد کا معاملہ تنازع کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ حکومت کی تبدیلی کے بعد اس معاملے میں پچپن کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو نے مقدمہ درج کیا اور کے ٹی راما راؤ کو ملزم نمبر ایک شامل کیا گیا۔ سینئر آئی اے ایس عہدیدار اروند کمار اور ایچ ایم ڈی اے کے سابق چیف انجینئر کو بھی مقدمے میں ماخوذ کیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن بیورو نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی، جس میں کے ٹی آر اور دیگر ملزمین کے خلاف تفصیلات پیش کی گئیں۔ فارمولا ای ریسنگ معاملے میں مبینہ بدعنوانیوں کے مقدمے میں آج بعض ملزمین عوامی نمائندوں کی خصوصی عدالت میں حاضر ہوئے۔ نامپلی کی اس خصوصی عدالت میں مقدمے کے ملزم نمبر دو سینئر آئی اے ایس عہدیدار اروند کمار اور ملزم نمبر چار جی کرن ملیشور راؤ نے حاضری دی۔ مقدمے کے ملزم نمبر ایک، بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ آج کی کارروائی میں حاضر نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل نے شخصی وجوہات کی بنیاد پر عدم حاضری کی عدالت سے اجازت طلب کی۔ 1
کے ٹی آر کے وکیل کی جانب سے غیر حاضری کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ایبسنٹ پٹیشن دائر کی گئی، جس پر جج نے پٹیشن کو قبول کر لیا۔ مقدمے کے سلسلے میں فریقین کی سماعت کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت 4 دسمبر کو مقرر کی ہے۔ بی آر ایس دور حکومت میں حیدرآباد میں فارمولا ای ریس کے انعقاد کا معاملہ تنازع کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ حکومت کی تبدیلی کے بعد اس معاملے میں پچپن کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو نے مقدمہ درج کیا اور کے ٹی راما راؤ کو ملزم نمبر ایک شامل کیا گیا۔ سینئر آئی اے ایس عہدیدار اروند کمار اور ایچ ایم ڈی اے کے سابق چیف انجینئر کو بھی مقدمے میں ماخوذ کیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن بیورو نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی، جس میں کے ٹی آر اور دیگر ملزمین کے خلاف تفصیلات پیش کی گئیں۔1