فارمولہ ای ریسنگ معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم: سرینواس

   

حیدرآباد۔/15 جنوری، ( سیاست نیوز) گورنمنٹ وہپ اے سرینواس نے سپریم کورٹ کی جانب سے کے ٹی آر کی درخواست کو مسترد کئے جانے کے فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کے ٹی آر کے منہ پر طمانچہ ہے۔ عوامی رقومات میں بے قاعدگیاں کرنے والے کے ٹی آر کو سپریم کورٹ سے کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارمولہ ای ریسنگ معاملہ میں غیر قانونی طریقہ سے رقومات جاری کی گئیں اور کے ٹی آر نے اختیارات کا بیجا استعمال کیا۔ حکومت کی جانب سے کارروائی کی صورت میں بے بنیاد مقدمات کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ گورنمنٹ وہپ نے کہا کہ حکومت بدعنوانیوں میں ملوث کسی بھی شخص کو معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانیوں کے خلاف کارروائی کے معاملہ میں حکومت کو عدلیہ کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن بیورو کی تحقیقات جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔1