فارمولہ ای کار ریسنگ کیس ‘ اے سی بی نے کے ٹی آر کو نوٹس جاری کی

   

حیدرآباد۔ 13جون (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو نے بی آر ایس ورکنگ صدر و سابق وزیر کے تارک راما راؤ کو پھر ایک مرتبہ ای کار ریسنگ مقدمہ میں نوٹس جاری کی ۔ انہیں 16 جون 2025 ء کو صبح 10 بجے پوچھ تاچھ کیلئے حاضر ہونے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ ماضی میں اے سی بی نے کے ٹی آر نے نوٹس جاری کی تھی، تاہم کے ٹی آر نے اپنے بیرونی ممالک کے دورہ کے پیش نظر حاضر نہ ہوپانے کا عذر پیش کیا تھا۔ کے ٹی آر بیرونی دورہ سے واپس ہوچکے ہیں جس کے پیش نظر اے سی بی نے فارمولہ ای کار ریس کیس میں پوچھ تاچھ کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کیا ۔کے ٹی آر نے نوٹس پر کہا کہ وہ ہندوستانی شہری ہونے کے ناطے اے سی بی کے سامنے حاضر ہوں گے اور تحقیقات میں تعاون کریں گے ۔ انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو لائی ڈیٹیکٹر ٹسٹ کا سامنا کرنے کا چیلنج کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی ’نوٹ برائے ووٹ‘ اسکام کے ملزم ہیں، اور اے سی بی میں مقدمہ زیردوران ہے۔ وہ چیف منسٹر سے مطالبہ کررہے ہیں ، لائی ڈیٹیکٹر کا سامنا کریں ۔ جج کے سامنے دونوں یہ ٹسٹ دیں گے، جس کے بعد معلوم ہوجائیگا کہ کون مجرم ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے حکومت ڈرامے کررہی ہے۔ 2