مکے۔آسٹریلیائی خاتون فاسٹ بولر ٹائلا ولیمینک کو ہندوستان کے خلاف کثیرفارمیٹ سیریز کے ٹی ٹوئنٹی مرحلے تک انتخاب پرغور نہیں کیا جائے گا۔ موٹ نے تصدیق کی کہ ٹائلا جو پچھلے سال آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران اپنے دائیں پیر میں اسٹریس فریکچر کے بعد کرکٹ سے محروم رہی ہیں کو وکٹوریہ میں پری سیزن کے دوران کچھ مسائل کا سامناکرنا پڑا تھا۔ ٹائلا نے رواں سال مارچ اور اپریل میں نیوزی لینڈ کے سفید بال کرکٹ کے دورے پر بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی تھی جہاں انہوں نے چھ میں سے چار میچوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی تھی۔ اس ضمن میں حکام نے کہا کہ اس مرحلے پر ٹائلا پر غور نہیں کیا جائے گا۔