ممبئی۔تمام ضروری قواعد پر عمل کرتے ہوئے اداکار فاطمہ ثنا ء شیخ نے نئے معمول کے بیچ اپنے کام کی دوبارہ شروعات کی ہے۔
مجوزہ پراجکٹ ’سورج پے منگل بھاری‘ کی ڈبنگ کے کچھ شارٹس انہوں نے شیئر بھی کئے۔
اپنی انسٹاگرام اسٹور پر فاطمہ نے ایک تصویر اپنے ڈبنگ اسٹوڈیو کی شیئر کی اور لکھا”ڈبنگ ہیش ٹیگ سورج پے منگل بھاری“
مراٹھی لڑکی
وہ ایک انوکھی ’مراٹھی‘ لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو دیسی لباس میں نظر ائے گی۔
پہلی مرتبہ شائقین انہیں ہندوستانی لباس میں دیکھ رہے ہیں جس میں وہ قاتلانہ اداؤں والی نظر آرہی ہیں۔
مذکورہ ’دنگل‘ کی اداکارہ نے اپنے نئے انداز کی ایک تصویر جس میں وہ سرخ ساڑی زیب تن کئے ہوئے ہیں شیئر کی جس پر مداحوں کی طرف سے انہیں ستائش حاصل ہوئی ہے۔
پہلی مرتبہ فاطمہ اسکرین پر ’سورج پے منگل بھاری“ میں منوج باجپائی کے ساتھ دیکھائی دیں گی
فیملی کامیڈی
یہ فلم ایک فیملی کامیڈی ہے باوجوداسکے قابل رشک کرداروں کے اردگرد یہ گھومتی ہے۔ زی اسٹوڈیوز کے بیانرکے تحت پرڈیوس اس فلم میں دلجیت دوسانجا اہم کردار میں ہیں۔
