فاطمہ علی ’ ٹاپ شیف‘ کا 29سال کی عمر میں انتقال 

,

   

براؤو کے سابق سیزن کی ’’ ٹاپ شیف‘‘ اورمداحوں کی سب سے پسندیدہ فاطمہ علی کا انتقال ہوگیا۔

جمعہ کے روز نٹ ورک نے کہاکہ طویل عرصہ سے کینسر کے مرض سے جدوجہدکرنے کررہی تھیں۔ وہ 29سال کی تھیں۔

علی نے پندرہ لوگوں کے مقابلے میں ساتواں مقام حاصل کیاتھا مگر سیزن کے اختتام پر انہیں مداحوں کا پسندیدہ خطاب سے نوازا گیاتھا۔

وہ اپنی’’ مذاق کرنے والی شخصیت اور پکوان میں مہارت‘‘ کی وجہہ سے جانی جاتی تھیں‘ براؤوکا کہنا تھا کہ وہ اپنے آبائی پاکستانی کھانوں کے پکوان میں بہت ماہر تھیں۔

براؤو نے کہاکہ ہڈیو ں کے ایک مخصوص قسم کے کینسر سے وہ جدوجہد کررہی تھیں جس کی انہوں نے 2017کے آخر میں جانکاری دی تھی۔

جنوری 2018کو ان کے دائیں ہاتھ کی سرجری کے ذریعہ ٹیمور نکلاگیاتھا اس کے بعد کیموتھرپی بھی چل رہی تھی۔

اس کے ایک ماہ بعد ڈاکٹرس ان کے کینسر کے ختم ہونے کی جانکاری دی تھی‘ مذکورہ نٹ ورک کا کہنا ہے کہ مگر پچھلے اکٹوبر میں علی نے ان لائن تحریر کے ذریعہ یہ انکشاف کیاتھا کہ وہ ’’ دوبارہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں‘‘ اور ان کے پاس ایک سال کا وقت ہے۔

علی نے اپنے انسٹاگرام پر کینسر کے چل رہی علاج کے دوران کی تصوئیر پوسٹ کی تھی ‘ اور یہ بتانے کی کوشش کی تھی وہ تکلیف کے باوجود بھی مسکررہی ہیں۔

علاج کے دوران وہ لذیذ کھانوں کی تصوئیر بھی پوسٹ کرتی تھیں جس میں کوفتا ‘ کباب سے لے کر نیورک کے پیزا اور کوریا کی باربی کیو شامل تھی