فاطمہ لطیف کی موت ،تحقیقات آئی جی سطح پرکرانے کا حکم

   

نئی دہلی۔ 18 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا کہ چینائی میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(آئی آئی ٹی)میں اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی کیرالہ کی ایک طالبہ کے مبینہ طورپر استحصال اور پراسرار حالات میں موت کے معاملے کی پولیس انسپکٹر جنرل سطح کی تحقیق کا حکم دیا گیا ہے اور ان کی رپورٹ کی بنیاد پر قصورواروں کے خلاف مکمل کارروائی کی جائے گی۔لوک سبھا میں وقفہ صفر میں ریوالیوشنری سوشلسٹ پارٹی کے این کے پریم چند،ڈی ایم کے کی کے کنیموڑی اور ٹی آر بالو نے اس معاملے میں حکومت سے جواب مانگا۔