فاقہ کشی کا شکار خاندان کے 4 افراد کا اقدام خودکشی، 2 فوت

   

تھینی (ٹاملناڈو) 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) غربت سے مجبور ہوکر جمعرات کو ایک خاندان کے دو ارکان نے زہر کھاکر خودکشی کرلی اور مزید دو ارکان دواخانے میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ پولیس کے بموجب مفلسی اور بھوک جب برداشت سے باہر ہوگئی تو بوڈنیا کتور کے ساکن خاندان کے 4 افرادنے یہ انتہائی اقدام کیا۔ ماں اور تین لڑکیوں میں سے ایک لڑکی سرکاری دواخانہ میں شریک ہے۔ لیکن ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ خاندان کی کفالت کے ذمہ دار ایک شخص کی موت کے بعد یہ لوگ ایک ایک پیسے اور کھانے کیلئے بھی محتاج ہوگئے تھے۔